یوکرائنی تنازعہ پر امن مذاکرات گیارہ جون کو برلن میں ہوں گے

روس اور یوکرائن کے مذاکراتی عمل میں جرمنی اور فرانس بھی شامل ہوں گے،جرمن وزیرخارجہ

ہفتہ 2 جون 2018 14:13

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے یوکرائنی دورے کے دوران کہا ہے کہ روس کے ساتھ یوکرائن کے امن مذاکرات رواں مہینے کی گیارہ تاریخ کو برلن میں ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان روس اور یوکرائن کے مذاکراتی عمل میں جرمنی اور فرانس بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان مذاکرات میں چاروں ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک ہو رہے ہیں۔

ماس نے یہ تفصیلات مشرقی یوکرائن کے دورے کے دوران بیان کی ہیں۔ انہوں نے اپنے یوکرائنی ہم منصب پاولو کلِمکِن کے ہمراہ شورش زدہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔ وہ اس دورے کے دوران اگلے محاذ پر بھی گئے، جہاں یوکرائنی فوج اور روس نواز باغی ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔ مشرقی یوکرائن میں سن 2014 سے مسلح کشیدگی پائی جاتی ہے۔