ایران، سٹیل کی پیداوار میں 28 فیصد اضافہ

ہفتہ 2 جون 2018 16:22

ایران، سٹیل کی پیداوار میں 28 فیصد اضافہ
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) رواں سال کے 4مہینوں کے دوران ایران میں خام سٹیل کی پیداوار میں 81 لاکھ ٹن سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عالمی سٹیل ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا کہ اپریل کے مہینے تک ایران میں خام سٹیل کی پیداوار کی شرح 8 ملین 127 ہزار ٹن تک پہنچ گئی،جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،رواں سال کے پہلے 4مہینوں کے دوران بالترتیب چین 288 ملین 969 ہزار ٹن،بھارت 35 ملین381 ہزار ٹن،جاپان 35 ملین 129 ہزار ٹن،روس 23 ملین 797 ہزار ٹن اور جنوبی کوریا 23 ملین 696 ہزار ٹن سٹیل کی پیداوار کیساتھ دنیا کے 5 بڑے سٹیل پیداوار والے ممالک میں سے ہیں۔

متعلقہ عنوان :