شاداب خان نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو کئی عظیم کھلاڑی حاصل نہ کرسکے،مسلسل تین ٹیسٹ میچز میں نصف سنچریاں سکور کرڈالیں

ہفتہ 2 جون 2018 16:32

لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) آل رائونڈر شاداب خان مسلسل تین ٹیسٹ میں نصف سنچریاں بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ٹیسٹ کیریئر میں شاداب خان ٹین ایج میں مسلسل تین ٹیسٹ میں نصف سنچریاں بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ اعزاز انگلینڈ سے ہیڈنگلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 56 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا، شاداب خان سے قبل عمر اکمل نے ٹین ایج میں مسلسل تین ٹیسٹ میں ففٹیز بنائی تھیں۔اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام دکھائی دی اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :