ڈپٹی کمشنر لاہور کا مختلف علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی کا نوٹس

ہفتہ 2 جون 2018 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے چوبرجی، اسلامیہ پارک سمیت کئی علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جنرل منیجر آپریشن سوئی گیس اور ڈپٹی چیف انجینئر خرم سے رابطہ کیا۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں گیس کے پریشر کو فوری طور پر بہترکیا جائے۔

متعلقہ عنوان :