لیڈز ٹیسٹ : دوسرے دن کا کھیل خراب موسم کے سبب تاخیر کا شکار

پچ اور گراﺅنڈ کے وسط میں بدستور کوورز موجود ہیں، انھیں ہٹایا نہیں گیا

ہفتہ 2 جون 2018 16:45

لیڈز ٹیسٹ : دوسرے دن کا کھیل خراب موسم کے سبب تاخیر کا شکار
لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جون 2018 ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن خراب موسم کے باعث کھیل تاحال شروع نہیں ہو سکا۔پچ اور گراﺅنڈ کے وسط میں بدستور کوورز موجود ہیں، اور انھیں ہٹایا نہیں گیا۔میچ آفیشلز نے اس بارے میں کوئی حتمی اعلان بھی نہیں کیا کہ دوسرے دن کا کھیل کب تک شروع ہو سکے گا۔لیڈز میں موسم ابر آلود ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن آ سمان پر بادل چھائے رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام دکھائی دی اور پوری ٹیم 174 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 106 رنز بنالیے ہیں۔

(جاری ہے)

ہیڈ نگلے میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پورتی ٹیم 174 رنز پر آﺅٹ ہوگئی جس کے جواب انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں الیسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے اننگز کا آغاز کیا، فہیم اشرف کو جیننگز کو فہیم اشرف نے 29 رنز پر پویلین بھیجا جب کہ الیسٹر کک 46 رنز پر حسن علی کا شکار بنے۔

دن کے اختتام پر ڈومینک بیس صفر اور کپتان جو روٹ 29 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور یک بعد دیگرے پاکستان کے بلے باز پویلین لوٹتے رہے ایک موقع پر 79 رنز پر 7 کھلاڑیوں کے آﺅٹ ہوجانے پر ٹیم کے لیے 100 رنز بھی بنانا مشکل دکھائی دے رہا تھا تاہم شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی جبکہ حسن علی نے بھی 24 رنز بناکر انکا بھرپور ساتھ دیا، شاداب خان 56 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہرعلی اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق کھاتہ کھولے بغیر ہی رخصت ہوگئے اور اظہر علی بھی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حارث سہیل اور اسدشفیق نے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن وہ بھی بالترتیب 28 اور 27 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ٹاپ آرڈر کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے تمام تر امیدیں، لارڈز ٹیسٹ میں ان فٹ ہونےوالے بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ ڈیبیو کرنےوالے عثمان صلاح الدین سے باندھ لیں لیکن انہوں نے بھی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور صرف 4 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

فہیم اشرف کھاتہ کھولے بغیر ہی آﺅٹ ہوئے جب کہ محمد عامر نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔