Live Updates

پارٹی ٹکٹ کیلئے پیسے مانگنے والوں بارے فوری آگاہ کیا

جائے‘عمران خان پارٹی کے انتخابی ٹکٹس سے متعلق حتمی فیصلہ خود کروں گا ‘چیئرمین پی ٹی آئی نے رابطے کیلئے فون نمبر بھی جاری کر دیا

ہفتہ 2 جون 2018 17:19

پارٹی ٹکٹ کیلئے پیسے مانگنے والوں بارے فوری آگاہ کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے پیسے مانگنے والوں کے بارے میں فوری آگاہ کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موبائل نمبر 03035375113 بھی جاری کردیا جس پر کوئی بھی رابطہ کر کے ٹکٹ کے لیے پیسے مانگنے والوں کو بے نقاب کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ٹکٹ کے لیے پیسے بٹورنے کا راستہ بند کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے انتخابی ٹکٹس سے متعلق حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے عوض پیسوں کا تقاضا کرے یا آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کے لیے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو مذکورہ نمبر پر اس کی اطلاع دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات