چین کی بلٹ ٹرین کے توسیع شدہ ماڈل نے آپریشن شروع کردیا

نئے ماڈل نے ڈبوں کی تعداد آٹھ سے بڑھا کر سولہ کردی گئی ہے،

ہفتہ 2 جون 2018 19:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) چین کے ریلوے شنگھائی گروپ کے علان کے مطابق چین کی تیز رفتار بلٹ ٹرین (فوشنگ) کے توسیع شدہ ماڈل نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بلٹ ٹرین کے نئے ماڈل کے سولہ ڈبے ہیں جو کہ اس وقت زیر استعمال فوشنگ بلٹ ٹرینوں سے آٹھ ڈبے زیادہ ہیں اس کی لمبائی چار سو پندرہ میٹر ہے اور تین سو پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 1193مسافر لے کر جاسکتی ہے۔

چین کا محکمہ ریلوے ٹرانسپورٹ نظام پر دبائو میں کمی کرنے کے لیے جشن بہاراں کی تعطیلات جیسے خصوصی موقعوں پر بلٹ ٹرینوں میں دوآٹھ ڈبے ملانے کی وجہ سے مشہور ہے۔تاہم وسط میں دو انجن جوڑنے سے مجموعی گنجائش میں کمی آتی ہے۔نئی توسیع شدہ فوشنگ بلٹ ٹرین ڈبوں کے ساتھ دو انجن جوڑنے کی جگہ لے گی اس طرح گنجائش میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :