چین ایرانی جوہری معاہدے پر یورپی یونین کے ساتھ کھڑا ہے،وانگ ای

معاہدے میں شامل سبھی فریقین اپنی ذمہ داریاں نبھائیں،چینی وزیر خارجہ

ہفتہ 2 جون 2018 20:57

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ ملکر ایرانی جوہری معاہدیکو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا،معاہدے میں شامل سبھی فریقین اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ ملکر ایرانی جوہری معاہدیکو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

(جاری ہے)

وانگ ای نے یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ ملکر ایرانی جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ وانگ نے برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کا ملک ایرانی جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، موگرینی اور وانگ ای نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ موگرینی نے یہ بھی کہا کہ اس بین الاقوامی معاہدے میں شامل سبھی فریقوں کو اپنی اپنی ذمے داریاں نبھانی ہوں گی۔ واضح رہے امریکی صدر نے بد عہدی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ ہونے والیجوہری معاہدے سے خارج ہونے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :