رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 2 جون 2018 21:03

رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) تین میچوں کا فیصلہ ہوگا
راولپنڈی۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں شہباز شریف رمضان ٹی 20 کپ کے سنسنی خیز مقابلے راولپنڈی کے مختلف گرائونڈز میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں (آج) پہلا میچ یو سی 30 اور یوسی 28 کے مابین جامع سکول گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں یوسی 31 اور یو سی 9 کی ٹیمیں سیٹلائٹ ٹائون کالج گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ یو سی 41 اور یوسی 35 کے درمیان مسلم سکول گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :