سرگودھا سمیت پنجاب کے 25اضلاع کی مارکیٹ کمیٹیاں بقایا جات کی مد میں مجموعی طور پر 56کروڑ 10لاکھ روپے کی عدم وصولی کے باعث دلوالیہ

نوٹس لے کرصوبائی حکومت نے ریکوری نہ ہونے کی ذمہ داری تحصیلداروں پر عائد کردی، ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کا ٹاسک سونپ دیا

ہفتہ 2 جون 2018 22:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) سرگودھا سمیت پنجاب کے 25اضلاع کی مارکیٹ کمیٹیاں بقایا جات کی مد میں مجموعی طور پر 56کروڑ 10لاکھ روپے کی عدم وصولی کے باعث دلوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئیں ، جس کا نوٹس لے کرصوبائی حکومت نے ریکوری نہ ہونے کی ذمہ داری تحصیلداروں پر عائد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو سختی سے عملدرآمد کا ٹاسک سونپ دیا ہے ،ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹیز صوبائی فنڈ بورڈ کی جانب سے ضلعی حکومتوں کو گزشتہ روز آگاہ کیا گیا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کی کارکردگی کا انحصار ان کی آمدن پر ہے،مگر ان مارکیٹ کمیٹیوں کے لینڈ ریونیو کیسز التواء کا شکار ہونے سے اس مد میں ریکوری کا عمل مکمل طور پر ٹھپ پڑا ہے ، زیر التوائ342کیسز میں 35کروڑ40لاکھ روپے کی ریکوری نہیں ہو پا رہی، یہی نہیںان کے علاوہ 88کیسز کے فیصلے ہونے کے باوجود 20لاکھ 70ہزار کے واجبات بھی جمع نہیں کروائے جا رہے ،ان میں ریجن کے تین اضلاع سرگودھا،میانوالی اور بھکر بھی شامل ہیں جن کی مارکیٹ کمیٹیوں کا لگ بھگ ایک کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے،اور 60کیسز التواء کا شکار ہیں،اس صورتحال کے ذمہ دار متعلقہ تحصیلدار ہیں، جن کی عدم توجہی کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹیاں انتہائی مالی ابتری کا شکار ہو کر رہ گئی ہیں، سالانہ اہداف تو درکنار ملازمین کی تنخواہوں کے لالے پڑے ہوئے ہیں،ڈائریکٹر نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی دلچسپی لے کر لینڈ ریونیو کیسز جلد از جلد نمٹانے اور ریکوریوں پر پیش رفت کروانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :