پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا نے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کیلئے کمپنی باغ میں دکانیں بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 2 جون 2018 22:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا نے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کیلئے کمپنی باغ میں دکانیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملک جاوید نسیم نے ممبران اتھارٹی عرفان بٹ اور ملک امیر افضل کے ہمراہ کمپنی باغ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اور ٹھیکیدار کو جلد از جلد منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے تعمیر ہونے والی مسجد کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے ہاکی گرائونڈ ے بالمقابل دکانیں بنانے کی منظوری دیتے ہوئے افسران کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :