نیشنل پریس کلب اور ایوانِ دانش کی جانب سے محفلِ نعت

ہفتہ 2 جون 2018 22:19

اسلام آباد۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) نیشنل پریس کلب اور ایوانِ دانش کی جانب سے این پی سی اسلام آباد میں گزشتہ روز محفلِ نعت کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر احسان اکبر نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مہمانانِ خصوصی عزیز اعجازپشاورسے، قمر زیدی جرمنی سے اور شکیل اختر اسلام آبادسے شریک ہوئے ۔جڑواں شہروں کے معروف وسینئر اور نئے شعراء کرام نے بارگاہِ نبویﷺ میں نذران عقیدت پیش کیں۔ نظامت احسن مجتبیٰ اور سید فرجاد مہدی نے کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے۔بحثیت مسلمان ہمیں امن اور محب کا پیغام دینا چاہئے۔ تقریب کے اختتام پر افطار کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :