Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت

جمعرات 9 مئی 2024 18:53

وزیراعلیٰ مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خانیوال سے تعلق رکھنے والی7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کوصفہ ہستی سے مٹادیں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات