سعودیہ کے شہر ریاض میں آر سی آے کی سپورٹ سے رائزینگ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا

سعودیہ جیسے ملک میں بچوں کے لیے ایسے ٹورنامنٹ کرانا ہمارا اولین فرض ہے اور سعودیہ میں کرکٹ کو فروغ دینا اہم کام ہے۔ منیر احمد ساد

ہفتہ 2 جون 2018 22:21

سعودیہ کے شہر ریاض میں آر سی آے کی سپورٹ سے رائزینگ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) سعودیہ کے شہر ریاض میں آر سی آے کی سپورٹ سے رائزینگ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں دو ٹیموں نے حصّہ لیا۔ جس میں رائزنگ سٹار کرکٹ کلب اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ کی ٹیموں کے مابین چار روزہ میچوں کی سیریز ہوئی۔ اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔

یہ ٹورنامنٹ رائزینگ سٹارٹ کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر منیر احمد شاد کی بھر پور محنت کی وجہ سے کامیاب ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نالج کور اکیڈمی کے سی ای او انجینئر شہزاد عالم کے ساتھ ریاض کی معروف سماجھی شخصیت ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی ، مینیجر سلمان صدیقی نے شمولیت کی۔ اس سلسلے میں مہمان خصوصی شاھد عالم نے بچوں اور رائزیبگ سٹار کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہو کہا کہ بچوں میں کرکٹ کا شوق بیدار کرانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کھیل سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل بڑی تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے جو انتہائی خوش آئین بات ہے انہوں نے کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنے ہر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی سپورٹ RCA کے سی ای او ندیم بابر نے کی جنکا رائزینگ سٹارٹ کرکٹ کلب شکر گزار ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں دو ٹیموں نے حصّہ لیا۔ رائزینگ سٹار کرکٹ اور ناصریہ اسکول انٹرنیشنل پاکستان نے۔۔ اس میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوے یہ ٹورنامنٹ کامیاب کیا۔ اس میں ناصریہ اسکول نے اچھا کھیلتے ہوے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا رائزینگ سٹار ٹیم کے کپتان فہد منیر اور ناصریہ اسکول ٹیم کے کپتان احمد تھے۔

احمد نے بہت اچھا کھیل پیش کیا جس پر مین وف سیریز اور بیسٹ بیٹسمین کا میڈل اور ٹرافی اپنے نام کی۔ اس کے ساتھ بیسٹ بولر سعد حسین جو رائزینگ ٹیم سے تھے ، بیسٹ فیلڈر کیچ حجل ، مین وف دی میچ راہول اور رائزینگ سٹار کے کپتان فہد منیر بیسٹ فیلڈر نامزد ہو کر مہمان خصوصی سے ٹرافی اور میڈل لیے۔ اس ٹورنامنٹ کے سپونسر پاکستان سے اسٹیٹ 25 ظہور احمد تھے۔

جنہوں نے میڈل اور ٹرافی سپونسر کی۔ اس ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی ندیم احمد بھٹی نے کامیاب ٹورنامنٹ پر رائزینگ سٹار ٹیم کے ڈائریکٹر منیر احمد ساد کو مبارکباد دی اور تمام بچوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ساتھ میں مہمان خصوصی سلمان صدیقی نے بھرپور سپورٹ کا کہا اور آیندہ بھی ایسے ٹورنامنٹ کے لیے سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں منیر احمد شاد نے آر سی آے کے ڈائریکٹر ندیم بابر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکٹ کے فروغ کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا نوجوان بچوں کو کھیلوں میں خاص طور پر کرکٹ کے ساتھ منسلک رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ٹورنامنٹ کے آخر میں کھلاڑیوں کو ٹرافیاں میڈلز اور دیگر انعامات دیئے گئے۔

اور ساتھ میں مہمان خصوصی ، والدین اور میڈیا کے ارکان کو بھی اعزازی میڈل دیے گے۔۔