پشاور، جھگڑے پر 17سالہ لڑکی کی مبینہ بے حرمتی ،ْ ملزم فرار

ہفتہ 2 جون 2018 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پشاور میں لڑکوں کے جھگڑے پر 17 سالہ لڑکی کی مبینہ بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکوں کے جھگڑے کا مقدمہ درج کرانے پر مبینہ طور پر لڑکی کے کپڑے پھاڑ کر بے لباس کیا گیا تاہم بے حرمتی میں ملوث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پشاور کی ہشت نگری میں جھگڑے کے بعد مخالف فریق کی بیٹی پر دست درازی کی گئی جبکہ لڑکی کی مبینہ بے حرمتی کا واقعہ بدھ30 مئی کو پیش آیا تھا۔

جھگڑے کا مقدمہ درج کرانے پر مظہر حسین نے مبینہ طور پر گلی میں مخالف فریق کی17 سالہ بیٹی کے سر سے چادر کھینچی اور کپڑے پھاڑ کر بے لباس کردیا تاہم پولیس اب تک واقعے میں ملوث ملزم مظہر حسین کو گرفتار نہیں کر سکی ہے جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ گلفت حسین نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا پہلے سے جاری تھا اس لیے معاملے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :