لوئے شلمان غاخی چیک پوسٹ پر سوات سکاوٹس کے ونگ کمانڈر کا علاقے کے مشران کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام

ہفتہ 2 جون 2018 22:52

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) خیبر ایجنسی لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ لوئے شلمان غاخی چیک پوسٹ پر سوات سکاوٹس کے ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل تنویرگل ور میجر شرجیل نے علاقے کے مشران کے لیے رمضان المبارک کے موقع پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر شلمان کے مشران سے خطاب کرتے ہوئے سوات سکاوٹس کے لیفٹنٹ کرنل تنویر اقبال نے کہا شلمان میں مکمل امن قائم ہوا ہیں سیکورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے انہوں نے مشران پر واضح کر دیا کہ شلمان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے کچھ شرپسند عناصر علاقے کے امن خراب کرنے کی دوبارہ کوشش کر رہے ہیں جس کو کبھی اجازت نہیں دینگے انہوںنے مشران سے کہا کہ علاقے کے امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ شلمان میں تعلیم صحت اور دیگر مسائل کے کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہیں جبکہ تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو حاضری یقینی کے لئے سخت اقدامات کئے ڈیوٹی نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شلمان کے مشران نے سوات سکاوٹس کے آفیسر کو علاقے کے موجودہ مسائل سے ان کو آگاہ کیا جس پر انہوں مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔