جاپان 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمت دے گا

اتوار 3 جون 2018 10:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) جاپان 2025 تک 5 لاکھ غیر ملکیوں کو ملازمتیں دے گا جس کا فیصلہ زرعی اور تعمیراتی شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زیراعظم شینزو آبے کی نئی اقتصادی پالیسیوں میں شامل اس فیصلے کو اب موسم خزاں میں منظوری کیلیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔ اس فیصلے کی رو سے ، زراعت ، تعمیرات،صحت اور جہاز سازی جیسے شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکی جاپان میں 5 سال اقامت اختیار کر سکیں گے۔ 2008ء میں جاپان میں 4 لاکھ 80 ہزار غیر ملکی برسر روزگار تھے جن کی گزشتہ سال تعداد 1.2 ملین تک پہنچ چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :