بھارت میں پھل ، سبزی ، دودھ اور دہی کی فراہمی معطل، نایاب اور مہنگی ہوگئیں

آڑھتی کسانوں سے سستی سبزیاں خرید کر بازار میں مہنگی بیچتے ہیں، آل انڈیا کسان مہاسنگھ کا موقف

اتوار 3 جون 2018 13:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) بھارت کی 22 ریاستوں میں کسانوں کی ہڑتال کے باعث پھل ، سبزی ،دودھ اور دہی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے،بعض شہروں میں سبزیاں 10 سے 12 روپے مہنگی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسانوں کی دس روزہ ہڑتال کے تیسرے روز مہاراشٹر، اٴْترپردیش، بھارتی پنجاب ، مدھیہ پردیش سمیت بائیس ریاستوں میں صورت حال سنگین ہونے لگی،کئی شہروں میں سبزیاں نایاب اور مہنگی ہو گئیں ۔ بھارتی ریاست پنجاب کے مختلف حصوں میں کسانوں اور ا?ڑھتیوں میں تصادم بھی ہوا۔ آل انڈیا کسان مہاسنگھ کا موقف ہے کہ آڑھتی کسانوں سے سستی سبزیاں خرید کر بازار میں مہنگی بیچتے ہیں۔ اٴْنہیں بھی اچھے پیسے دیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :