پاکستان جوڈو فیڈریشن کا قومی کھلاڑی قیصر خان کی عالمی ریننگ میں مزید بہتری لانے کیلئے کرغزستان میں ایشین اوپن کیڈٹ چیمپئن شپ میں بھیجنے کا فیصلہ

اتوار 3 جون 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کی عالمی ریننگ میں مزید بہتری لانے کیلئے آئندہ ماہ کرغزستان میں ہونے والی ایشین اوپن کیڈٹ چیمپئن شپ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ فیڈریشن نے قومی کھلاڑی قیصر خان کو رواں ارجنٹینا میں ستمبر میں ہونے والے اولمپکس گیمز کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اولمپکس گیمز کی کوالیفائی کرنے کیلئے عالمی رینکنگ میں 40ویں پوزیشن پر برقرار رکھنا ضروری ہے تاہم قیصر خان اب تک عالمی ریکنگ میں 29ویں پوزیشن پر براجمان ہے ۔ انہیں یہ پوزیشن جولائی تک برقرار رکھنا ہوگی۔ فیڈریشن نے ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری لانے کیلئے 20جون سے کرغزستان میں ہونے والے ایشین اوپن کیڈٹ چیمپئن شپ میں بھیجوائیں گے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قیصر خان باصلاحیت کھلاڑی ہے اور وہ ارجنٹینا میں ہونے والے یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :