ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے

اتوار 3 جون 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رمضان المبارک میں بھی مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4 مرد اور تین خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میںمرد کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میںمدینہ ظفر، فضاء ظفر اور رفعت خان شامل ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ رمضان المبارک میں قومی کھلاڑیوں کو افطاری کے بعد سہری تک دو سیشن میں تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین گیمز18اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گے جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایونٹ میںایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :