ْوزارت مذہبی امور کی سفارشات پر گذشتہ ایک سال کے دوران 6ہزار 149ویب سائیٹس کو بلاک کیا گیا

اتوار 3 جون 2018 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) وزارت مذہبی امور کی سفارشات پر گذشتہ ایک سال کے دوران 6ہزار 149ویب سائیٹس کو بلاک کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کے حکام کے مطابق وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام ویب ایویلیوایشن سیل (ڈبلیو ای سی) قائم کیا گیا تھا تاکہ ویب سائیٹس کے ذریعے مذہبی منافرت ، فرقہ پرستی سمیت دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سیل نے اب تک 46ہزار 200ویب سائیٹس کا تجزیہ کیا ہے جن میں سے 15ہزار 481ویب سائیٹس کے حوالے سے پی ٹی اے کو شکایات درج کرائی گئیں تھیں جس کے نتیجہ میں گذشتہ ایک سال کے دوران پی ٹی اے نے چھ ہزار سے زائد ویب سائیٹس کو بلاک کر دیا ہے ۔