پولیس نے گزشتہ ماہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں129ملزمان کو گرفتار کیا، سی پی او آفس

اتوار 3 جون 2018 18:10

فیصل آباد۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پولیس نے گزشتہ ماہ(مئی 2018) کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں129ملزمان گرفتار کرکی ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں129ملزمان کو گرفتار کیا۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ حکام نے مزید بتایا کہ مذکورہ افرادکے قبضہ سی102 عددپسٹل،13عددبندوق،06عدد رائفل،02 عددکاربین ،03عدد کلاشنکوف،ایک ریوالور،02عدد خنجر اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :