فرنچ اوپن،نواک جوکووچ نے تھکاوٹ کے بعد ریکٹ توڑ دیا

اتوار 3 جون 2018 18:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) فرنچ اوپن میں کلے کورٹ کی گرمی سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ پر چڑھ گئی، نا ختم ہونے والے میچ کا غصہ ریکٹ پر نکال دیا، پونے چار گھنٹے بعد جیت کر سکھ کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

پیرس میں جاری ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم مینز سنگلز نواک جوکووچ کا سپینش کھلاڑی باتیستا سے مقابلہ ہوا۔ کلے کورٹ کے سخت مقابلے نے سخت جان جوکووچ کو بے جان کر دیا۔ٹائی بریک پہ ٹائی بریک ملنے سے سابق عالمی نمبر ایک کے صبر کو بریک لگ گئی، اپنے ریکٹ پر ہی غصہ نکال دیا۔ تین گھنٹے اور اڑتالیس منٹ کی سخت مشقت آخر کار تین ایک سے جیت کر چوتھے رانڈ میں پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :