پبی پولیس کی کامیاب کاروائی ‘03 رُکنی بین لاضلاعی ڈکیت گروہ ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا

اتوار 3 جون 2018 19:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پبی پولیس کی کامیاب کاروائی 03 رُکنی بین لاضلاعی ڈکیت گروہ ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کی نشان دہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ،نقدی اور زیوارت برآمد کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پرویز خان ولد مصنف خان ساکن لاجبر گڑھی پبی نے پبی پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھاکہ چار نامعلوم ڈکیت ہمارے گھر میں گھس آئے اسلحہ کی نوک پر ہمیں یرغمال بناکر20 تولے سونا اور 9 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

مدعی کی رپورٹ پر ڈی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے DSP پبی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ پبی ایس ائی مقدم خان ،انوسٹی گیشن افیسرفقیر محمد خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے ڈیجیٹل انوسٹی گیشن کے زریعے ملزمان اخونزادہ ولد سلطان محمد سکنہ لوئر دیر، فرہاد ولد جاجان سکنہ حلیم زئی شبقدر، تاثیر ولد نذیر محمد ساکن چارسدہ کوگرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔ ملزما ن کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم ،سونااور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرکے ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمان نے اعتراف جُرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیے ۔

متعلقہ عنوان :