میڈیسن کیز، سیلونی سٹیفنز اور یولیا پوٹنٹ سیوا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 3 جون 2018 20:40

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) میڈیسن کیز، سیلونی سٹیفنز اور یولیا پوٹنٹ سیوا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام اوپن کے سلسلے میں اتوار کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف رومانوی کھلاڑی می ہائیلا بوزرنیسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، امریکہ کی سیلونی سٹیفنز بھی پری کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ایستونین کھلاڑی اینٹ کونٹاویت کو 6-2 اور 6-0 سے شکست فاش سے دوچار کیا، روسی کھلاڑی یولیا پوٹنٹ سیوا نے حریف جمہوریہ چیک کی کھلاڑی بربورا سٹرائیکووا کو 6-4 اور 6-3 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :