وادی تیراہ سیکورٹی فورسز کے زیراہتمام افطار پارٹی و قبائیلی جرگہ کا انعقاد

اتوار 3 جون 2018 21:00

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ کے دور افتاد پہاڑی علاقہ غیبی نیکا میں محسود سکاوٹس 164 وینگ کے زیر اہتمام افطار پارٹی و قبائیلی جرگہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکورٹی حکام کے علاوہ مشران،یوتھ و صحافیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں محسود سکاوٹس وینگ کمانڈر کرنل شاہ فیصل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر علاقائی مشران نے وینگ کمانڈر کرنل شاہ فیصل کو روایاتی قلعہ لونگی پہنائی جبکہ کرنل شاہ فیصل نے ملکان ملک سید نواب،ملک جلال اباد، ملک ہشمت خان کو بھی قلعہ لونگیاں پہنائی۔تقریب میں ملکان و مشران نے سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کی بدولت فاٹا اور بلخصوص ضلع خیبر میں امن قائم ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

کرنل شاہ فیصل نے شرکاء جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک و قوم پر کھبی بھی سمجھوتہ نہیں کرینگے، علاقے میں مکمل امن قائم ہوچکا ہے، عوام کو مزید سیکیورٹی کرنے کے لئے کوشاں ہیں، انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ دی ہے، کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فورسز نے شرکاء جرگہ میں قرآن مجید کے طفے بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :