بیٹ مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنے کی خبر من گھڑت ہے ،ْفواد عالم
امپائر کے فیصلے پر مجھے ہتھیار ڈالنا ہی تھے جو میں نے کیا البتہ غصہ تو تھا ،ْگفتگو
اتوار 3 جون 2018 21:00
(جاری ہے)
فواد عالم کو امپائر کے فیصلے کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے پویلین لوٹنا پڑا جہاں سے یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ انہوں نے اس واقع کے بعد بیٹ مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا۔
جب فواد عالم کا موقف جاننے کے لئے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ قواعد کے مطابق آؤٹ ہونے والے بیٹس مین کی جگہ دوسرے بیٹس مین کے گراؤنڈ جانے کا وقت کچھ دو منٹ ہے تاہم مذکورہ میچ میں امپائر نے مجھے اس مقررہ وقت سے پہلے ہی ’ٹائم آوٹ‘ کہہ کر گرائونڈ چھوڑنے کا کہا جو میرے لیے حیران کن تھا۔فواد عالم نے کہا کہ امپائر کے فیصلے پر مجھے ہتھیار ڈالنا ہی تھے جو میں نے کیا البتہ غصہ تو تھا، جب آپ کے ساتھ کچھ ایسا ویسا ہو،بس میرے معاملے میں بھی ایسا ہی تھا، اس عالم میں ڈریسنگ روم پہنچ کر میں نے بیٹ کھڑکی کے ساتھ رکھے اپنے بیگ جو مجھ سے ذرا فاصلے پر تھا، پھینکا جو غلطی سے کھڑکی پر جا لگا،ایسا میں نے دانستہ نہیں کیا البتہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔یاد رہے پاکستان کے لئے تین ٹیسٹ 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئینٹی کھیلنے والے فواد عالم کو دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ پر نہ منتخب کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو شدید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فواد عالم نے کہا کہ ڈسپلن کے حوالے سے کبھی مجھ پر انگلی نہیں اٹھی ،لنکا شائر لیگ میں یہ افسوس ناک واقعہ میرے لیے تکلیف کا سبب ہے۔مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.