افغانستان ، اسکولوں سے محروم بچوں کی تعداد 37 لاکھ کے قریب ہے، رپورٹ

پیر 4 جون 2018 00:10

اقوام متحدہ ۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) افغانستان کے بچوں کے بارے میں امدادی اداروں کی ایک رپورٹ کے مطابق اسکولوں سے محروم بچوں کی تعداد 37 لاکھ کے قریب ہے۔ ان بچوں کی عمریں 7 سے 17 برس کے درمیان ہیں۔ یہ تعداد افغانستان کے تمام بچوں کا 44 فیصد بنتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ رپورٹ یونیسیف، یو ایس ایڈ اور بین الاقوامی تھنک ٹینک سیموئیل ہال نے تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت افغانستان کے بچوں کو پرتشدد حالات کے علاوہ، خاندانی و علاقائی تنازعات، غربت اور کم عمری کی شادیوں کا بھی سامنا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق سن 2002ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسکولوں سے محروم بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :