جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے

پیر 4 جون 2018 00:10

تیونسیا ۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) شمالی افریقی ملک تیونس کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تیونس کی وزارت دفاع کے مطابق یہ کشتی تیونس کے صوبے صفاقس کے ساحل کے قریب ڈوبی۔

(جاری ہے)

ڈوبنے والے 35 مہاجرین کی نعشیں سمندر میں سے نکالی جا چکی ہیں۔ قبل ازیں تیونسی وزارتِ داخلہ نے ان ہلاکتوں کی تعداد 11 بتائی تھی۔ تیونسی کوسٹ گارڈز نے کشتی کے 67 مہاجرین کو ڈوبنے سے بھی بچا لیا ہے۔ ان مہاجرین کا تعلق تیونس، مالی، مراکش، کیمرون اور آئیوری کوسٹ سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :