حرمین شریفین میں معتکفین کے سامان کے لئے 500 امانت بکس تیار

پیر 4 جون 2018 09:50

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کو امانت گھر میں اپنے سامان محفوظ کرنے کے لئے 500’’امانت بکس‘‘ مہیا کر دیئے۔ سعودی اخبار کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے معتکفین کے سامان کے لئے خفیہ نمبروں والے 5 سو امانت بکس مہیا کر دیئے ہیں۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے ان میں اپنی قیمتی اشیاء رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے موبائل چارج کرنے کا بھی بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ تکیہ، گدا، چادریں اور صفائی کے لوازمات بھی معتکفین میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد الحرام میں اعتکاف کے لئے شاہ فہد کے توسیعی منصوبے کے تہہ خانے میں سامان لے جانے کے لئے 75، 76، 77، 81، 82اور 83نمبر کے گیٹ مختص کردیئے گئے ہیں۔ ان دروازوں پر معتکفین کو کارڈ اور پمفلٹ بھی پیش کئے جائیں گے۔ یہ کام دروازوں کے انچارج سرانجام دیںگے۔ واضح رہے کہ 1500افراد تہہ خانے میں اعتکاف کریں گے۔