گوئٹے مالا میں آتش فشاں کے لاوے کی زد میں آکر 25 افراد ہلاک 300 زخمی

پیر 4 جون 2018 12:10

گوئٹے مالا سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں میں گزشتہ چار دہائیوں میں سب سے زبردست دھماکے کے بعد لاوے کی زد میں آکر 3 بچوں سمیت 25 افراد ہلاک اور تین سو زخمی ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق افراد ہلاک ہو گئے گوئٹے مالا کے قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے جنرل سیکرٹری سرجیوکباناس نے کہا ہے کہ لاوے کے دریا نے ال روڈیو گاؤں کی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر تباہ اور لوگ جل گئے۔

(جاری ہے)

ایجنسی نے 25 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک 3100 افراد علاقے کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاوے اور لاکھ اگلنے کے باعث دھویں نے 6 میل تک فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔آتش فشاں میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔دھویں کے باعث شہر کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی بند کردیا گیا ہے۔گوئٹے مالا کے صدر نے اس حادثے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :