فیفا عالمی کپ سے قبل فٹ بال ٹرافی روس پہنچ گئی

پیر 4 جون 2018 13:00

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) عالمی کپ فٹ بال 2018ء کے آغاز سے قبل فٹ بال ٹرافی روس پہنچ گئی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روس پہنچنے سے قبل اس ٹرافی نے دنیا کے پچاس ممالک کا سفر کیا۔

(جاری ہے)

ماسکو کے میئر نے ٹرافی وصول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ماسکو فٹ بال کا مرکز بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی کپ فٹ بال مقابلے 14جون سے روس میں شروع ہو گا۔ یہ ٹرافی عوامی نظارے کیلئے آئندہ جمعرات تک ماسکو کے گورکی پارک میں رکھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :