چار بیویوں نے پانچویں شادی کرنے والے شوہر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

چار بیویوں نے پانچویں شادی کرنے پر اپنے شوہر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 4 جون 2018 13:16

چار بیویوں نے پانچویں شادی کرنے والے شوہر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جون 2018ء) چار بیویوں نے پانچویں شادی کرنے والے شوہر کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا ۔چار بیویوں نے پانچویں شادی کرنے پر اپنے شوہر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا سیشن کورٹ میں ایک ہی شوہر کی چار بیویوں نے مل کر پانچویں شادی کرنے پر شوہر کے خلاف فراڈ کیس دائر کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج عارف مجاہد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تھانہ داتا دربار کے ایس ایچ او سے 7 جون کو رپورٹ طلب کر لی۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں ایک ہی شوہر کی چار بیویاں نے مل کر پانچویں شادی کرنے پر اپنے شوہر کے خلاف فراڈ کیس دائر کردیا۔سیشن کورٹ میں ایک بہت ہی دلچسپ نہایت کا کیس دیکھنے میں آیا۔جب 4 بیویاں عدالت میں پہنچ گئی۔ان بیویوں کا عدالت میں کہنا ہے کہ عرفان رسول نامی شخص ہمارا شوہر ہے جب کہ وہ ریلوے کالونی کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

بیویوں نے شوہر کے خلاف فراڈ کیس دائر کردیا۔درخواست گزار میں طیبہ سائرہ صائمہ اور ارم شامل تھیں۔جنوں نے ایڈوکیٹ عبدالرحمن کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔شوہر کی دوسرے نمبر کی بیوی صائمہ نے اپنے جذبات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کھلے دل سے اظہار کر دیا کہ ہمارا شوہر شادیاں کرنے والے گینگ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔جو شادیوں کے نام پر لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کرتا ہے۔

اور شادی کرکے ان سے زیورات کو ذرا بھی ہتھیا لیتا ہے۔ہمارا شوہر اب پانچویں شادی کرنے لگا تھا اور وہ شادی سے پہلے اپنے آپ کو کنوارا ظاہر کرتا ہے۔پھر اپنے جال میں پھنسا کر شادی کرلیتا ہے اور ان سے اپنے مطالبات پورے کرواتا ہے۔جس کی بناء پر ہم اس کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروانا چاہتی ہے۔تا کہ آئیندہ یہ کسی اور لڑکی کے ساتھ فراڈ نہ کر سکے۔لہذا اس کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔