پی او اے کے سیکرٹری، پی ڈبلیو ایف کے چیئرمین کی پی ڈبلیو ایف کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار سے ان والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 4 جون 2018 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمودچوہدری ، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے چیئرمین عاقل شاہ، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب، سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر، پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان، فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد ، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ استاد محمد انور اور ہاشمی باکسنگ اکیڈمی اسلام آباد کے سربراہ عون عباس ہاشمی نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشدستار سے ان والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :