پانی کی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبرپرآگیا

ملک میں صرف 30دن کے استعمال کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو کم از کم 120دن ہونی چاہئے، منصوبہ بندی کمیشن

پیر 4 جون 2018 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پانی کی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیاہے جس کی بنیادی وجہ پانی کی دخائر کی کمی اور اس کا نامناسب استعمال ہے۔ منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹس کے مطابق ملک میں صرف 30 دن کے استعمال کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو کم از کم 120 دن ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں دریائوں اور بارشوں کی صورت میں سالانہ تقریبا 115 ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا ہوتا ہے جس کا 93 فیصد زراعت کیلئے استعمال ہوتا ہے جبکہ 5 فیصد گھریلو اور 2 فیصد صنعتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زرعی شعبہ کو ملنے والا 70 فیصد پانی دوران ترسیل ضائع ہو جاتا ہے۔ آبی وسائل کے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اشد ضرورت ہے جبکہ پانی کے مناسب استعمال کے ذریعے بھی قلت آب کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے جس کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :