آزاد کشمیر کے عبوری ایکٹ 1974میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، ناصر حسین ڈار

تیرھویں ترمیم کے بعد حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی زیادہ بااختیار اور مضبوط ہوگی ،وزیر بحالیات

پیر 4 جون 2018 15:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) آزاد حکومت کے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہیکہ آزاد کشمیر کے عبوری ایکٹ 1974میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے کیونکہ تیرھویں ترمیم کے بعد حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ اسکے نتیجہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی زیادہ بااختیار اور مضبوط ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر بحالیات آزادکشمیر نے مزید کہا ہے کہ 13ویں ترمیم کے تحت آزاد جموں وکشمیر کونسل کے مالیاتی ، انتظامی و قانون سازی کے اختیارات آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کو منتقل کیے گئے ہیں اور تیرھویں ترمیم کے بعد آزاد کشمیر کے عوام الناس تک اسکے اختیارات پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ 13ویں ترمیم سے ملنے والے وسائل کو احسن طریقہ سے برئوے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور ریاستی بلا تخصیص ترقی و خوشحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر میں سیاسی فروغ ، سیاحوں کے لیے سفری و رہائشی سہولیات کی بہتری کے علاوہ آزاد کشمیر کے ائیر پورٹس /ہوائی اڈوں کو فعال بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :