محکمہ لایئوسٹاک کسانوں کومفت ویٹرنری سروسز انکی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے عمل پیرا ہے، ڈاکٹر غلام مصطفی

پیر 4 جون 2018 16:20

چیچہ وطنی۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ لایئوسٹاک کسانوں کومفت ویٹرنری سروسز انکی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہو ںنے نئے بھرتی ہونے والے ویٹرنری اسسٹنٹس اور اے آئی ٹیکنیشنز میںمحکمہ لائیوسٹاک کی نئی موٹر سائیکلز کی چابیاں تقسیم کرتے ہوئے کہی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر اور محکمہ کے ملازمین کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔

ڈاکٹر ثمرین کوثر نے اس موقع پر کہا کہ آج محکمہ لائیوسٹاک کی سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب نیت خدمت کی ہو تو منزلیں خود بخود قدم چومتی ہیں اور آج یہی وجہ ہے کہ ہمارا کسان محکمہ لایئوسٹاک کی سہولیات سے مطمئن ہے اورانشاء اللہ ہمارا مستقبل روشن ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر اسامہ حسن انچارج موبائل ٹریننگ سکول بس نے نئے بھرتی ہونے والے ویٹرنری سٹاف کو محکمانہ سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ عنوان :