کوہلو میں ایف سی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک ،ْایک زخمی حالت میں گرفتار

مذکورہ کارروائی دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی ،ْایف سی حکام

پیر 4 جون 2018 16:40

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) فرنٹیئر کور نے کوہلو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف سی حکام کے مطابق مذکورہ کارروائی دہشت گردوں کے موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد ہلاک ،ْ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر بارودی مائینر کے زریعے حملوں اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھے