ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید (آج )اعتکاف میں بیٹھیں گے ،انتظامات مکمل

پیر 4 جون 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پنجاب سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید آج (منگل ) 20ویں رمضان کو اعتکاف میں بیٹھیں گے جس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اعتکاف میں بیٹھنے کے لئے لوگ آج 20 ویں رمضان کو عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوں گے اور عیدالفطر کا چاند نظرآتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا، شہر کی بڑی مساجد میں معتکفین کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مساجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف جمع کرلیے ہیں اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں جبکہ عام طور پر معتکفین کی سحروافطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ کا ہوتا ہے۔آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے جبکہ معتکفین بھی خصوصی طور پر آج رات عبادت کا اہتمام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :