منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ، سات ملزمان گرفتار

پیر 4 جون 2018 17:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گوجرخان پولیس نے جنید سے ایک عدد پستول30بور معہ دو روند،تھانہ چونترہ پولیس نے فضل ارحمن سے ایک عدد پستول30بور معہ تین روند، تھانہ ائرپورٹ پولیس نے وقار سے ایک عدد پستول 30بور معہ تین روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے نور ،وسیم ،نجیب سے 37کلو کاپر جبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے وقاص کو ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کیخلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔