لاہور چڑیا گھر میں نایاب نسل کا امریکی اونٹ دم توڑ گیا

گنیکو ڈیڑھ ماہ قبل 9 لاکھ روپے میں لاہور چڑیا گھر لایا گیا تھا

پیر 4 جون 2018 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) لاہور چڑیا گھر میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے نایاب نسل کا امریکن اونٹ گنیکو ہلاک ہوگیا ، گنیکو ڈیڑھ ماہ قبل 9 لاکھ روپے میں لاہور چڑیا گھر لایا گیا تھا ۔ پیر کو لاہورچڑیا گھرانتطامیہ کے مطابق نر گنیکو دم توڑ گیا، اس کی جان بچانے کے لئے ویٹرنری ڈاکٹروں نے سرتوڑ کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، امریکن اونٹ گنیکو ڈیڑھ ماہ قبل لاہور چڑیا گھر لایا گیا تھا جس کی مالیت 9 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چڑیا گھرمیں رواں سیزن کے دوران گرمی سے کسی جانور کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ٹھنڈے علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام جانوروں کے پنجروں میں روزانہ برف رکھی جارہی ہے جبکہ وہاں ائیر کولر بھی لگائے گئے ہیں، کھلے پنجروں میں رکھے گئے جانوروں کے احاطوں میں شاور سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ جانور مصنوعی بارش میں نہاتے رہیں اوران کے احاطوں میں درجہ حرارت کو بھی کم کیا جاسکے تاہم ان اقدامات کے باوجود ایک نر گنیکو ہلاک ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :