تیونس ، کشتی ڈوبنے سے 46 تارکین وطن ہلاک

کشتی پر سوار68 تارکین وطن کو بچا لیا گیا،مہاجرین کا تعلق تیونس، مالی، مراکش، کیمرون اور آئیوری کوسٹ سے ہے

پیر 4 جون 2018 19:14

تیونس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) شمالی افریقی ملک تیونس کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے،کشتی پر سوار تارکین وطن کو بچا لیا گیا،مہاجرین کا تعلق تیونس، مالی، مراکش، کیمرون اور آئیوری کوسٹ سے بتایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی افریقی ملک تیونس کے جنوبی ساحل کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کشتی تیونس کے صفاقس صوبے کے ساحل سے 5 میل دور ڈوبی جس پر 180 تارکین وطن سوار تھے۔ڈوبنے والیتمام افریقی مہاجرین کی نعشیں سمندر سے نکالی جا چکی ہیں۔ قبل ازیں تیونسی وزارتِ داخلہ نے ان ہلاکتوں کی تعداد گیارہ بتائی تھی۔ تیونس کے ساحلی محافظوں نے کشتی پر سوار 68 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ ان مہاجرین کا تعلق تیونس، مالی، مراکش، کیمرون اور آئیوری کوسٹ سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :