جرمنی کی جانب سے کئی ممالک کومحفوظ قرار دیے جانے کا امکان

پیر 4 جون 2018 19:14

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) جرمنی کی طرف سے کئی ممالک کومحفوظ قرار دیے جانے کا امکان ہے، مراکش، تیونس اور الجزائر کو بھی ’محفوظ‘ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر قفقاذ کی ریاست جارجیا کو ایک محفوظ ملک قرار دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تیار کیا جانے والا ایک مسودہ جرمن حکومت کے مختلف محکموں کو بھیج دیا گیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی نے بتایا کہ مراکش، تیونس اور الجزائر کو بھی ’محفوظ‘ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ کسی ’محفوظ‘ ملک کا مطلب یہ ہے کہ جرمنی میں ایسے ممالک کے شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر تیزی اور آسانی سے کام کیا جاتا ہے۔ تاہم محفوظ ممالک کے شہریوں کو سیاسی پناہ دیے جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :