پشاور،لڑکی کو برہنہ کرنے والے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

پیر 4 جون 2018 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2018ء) پشاورہشتنگری کے علاقے میں لڑکی کو برہنہ کرنے والے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم کو دو روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور کے علاقے ہشتنگری میں مظہر حسین نامی ملزم نے بچوں کی معمولی لڑائی کے بعد مخالفین کی سولہ سالہ لڑکی کے کپڑے پھار دئیے تھے ملزم کو کل پشاور پولیس نے چمکنی سے گرفتار کرلیا تھا ملزم کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ عبیداللہ کے عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ملزم مظہر حسین پر خاندانی جھگڑے کے دوران سولہ سالہ لڑکی کے کپڑے پھاڑنے اور بے پردگی کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :