وسیم اکرم نے محمد عامر کو بات نہ ماننے پر کھری کھری سنا دیں

عامر کو مشورہ دیا تھا کہ سونگ نہ ہونے کی صورت میں وکٹ کے قریب بالنگ کریں لیکن پیسر نے بات نہیں مانی، محمد عامر کسی سینئر کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں،سابق کپتان

پیر 4 جون 2018 22:24

وسیم اکرم نے محمد عامر کو بات نہ ماننے پر کھری کھری سنا دیں
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سابق کپتان وسیم اکرم نے انگلینڈ کیخلاف لیڈز ٹیسٹ میں شکست پر فاسٹ بالر محمد عامر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو مشورہ بھی دیا تھا کہ وہ وکٹ کے قریب بالنگ کریں لیکن پیسر نے ان کی بات ہوا میں اڑا دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب بالر کی گیند سوئنگ نہ ہو رہی ہو تو اسے پھر وکٹ کے قریب سے آکر بالنگ کرنی چاہئے لیکن محمد عامر کسی سینئر کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔وسیم اکرم کے مطابق سیم کیرن سے محمد عامر کو سیکھنا چاہئے تھا کہ جن کی گیند سوئنگ نہیں ہورہی تھی تو وہ وکٹ کے قریب بالنگ کر تے رہے۔ محمد عامر کو بھی اوور میں تین، چار گیندیں ایسی کرنی چاہئے تھیں۔

متعلقہ عنوان :