یاست چند کنبوں کی اجارہ داری سے آزادی نہیں ہو،گی اس وقت تک عوام کو ریلیف ملنا مشکل ہی ناممکن ہے، چوہدری ظفراقبال

پیر 4 جون 2018 22:57

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سیاست چند کنبوں کی اجارہ داری سے آزادی نہیں ہوگی اس وقت تک عوام کو ریلیف ملنا مشکل ہی ناممکن ہے،کیونکہ مسلم لیگ ن کے 35سال اور پیپلز پارٹی کے 10سال نے عوام کو مایوسی اور محرومیوں کے علاوہ خوش نہیں کیا،ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی راہنما چوہدری ظفراقبال نے ایک افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جس طرح تمام ااداروں نے ملکر حکومت کی بدعنوانیوں کا چٹھا شائع کیا ہے جبکہ اس کے تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود بھی مسلم لیگ ن مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگائے ہوئے ہے پہلے بڑے بھائی اور اب چھوٹے بھائی سمیت دونوں کا میرٹ اور احتساب پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے متفق ہیں اور یقینا آئندہ انتخابات میں ہمیں کامیابی ملے گی جبکہ ہمارا مقصد عوام کے مسائل ختم کر کے ان کو وسائل دینا ہے ۔