ْسوات وائلڈ لائف ڈویژن کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام

پیر 4 جون 2018 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) سوات وائلڈ لائف ڈویژن نے منگل 5جون کو عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا ہے دن بھر جاری ان تقاریب میں مختلف تعلیمی اداروں میں سمپوزیم اور مذاکروں کا انعقاد شامل ہے جن میں ماحولیاتی بہتری اور ماحول دوست فطرت کے فروغ کیلئے جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کی اہمیت نیز اس سلسلے میں طلبہ اور محققین کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا اس طرح کی ایک خصوصی تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ہوگی جس میں موضوع کے حوالے سے جاندار مذاکرے اور تقریری مقابلے کے علاوہ جنگلی حیات اور حیاتی تنوع کی اہمیت پر عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا ہے کالج کے پرنسپل پروفیسر عثمان علی اور ڈویژنل وائلڈ لائف آفیسر عبدالغفور اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :