یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، مئیر حیدرآباد سید طیب حسین

پیر 4 جون 2018 23:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2018ء) مئیر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت حضرت علی کے سلسلے میں اپنے دفتر میں عزادارا نجمنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر نصراللہ عباسی ،یوسی چیئر منیز ڈاکٹر ایاز احمد آرائیں ،ڈاکٹر محفوظ گدی ،عمران بشیر ،عبد القدیر شیخ ،وسیم خان ،ڈائر یکٹرہیلتھ سروسز محمد رفیق راجپوت ،ڈاٹر یکٹر پارکس محسن شیخ ودیگر بھی موجود تھے عزادار انجمنوں نے مئیر حیدرآباد کی توجہ یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جانے کی جانب مبذول کرائی مئیر سید طیب حسین نے کہا کہ کربلا دادن شاہ ،قدم گاہ مولاعلی سمیت دیگر امام بارگاہوں ومساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے موثر انتظامات کئے جارہے ہیں جس کی ازخود مانیٹر نگ کررہا ہوںانشاء اللہ یوم شہادت حضرت علی پر عزاداروں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :