پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے یو اے ای چیپٹر کے ممبران کے اعزاز میں 92نیوز یو اے ای کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود کی جانب سے ایک پر تکلف سحری کا اہتمام کیا گیا

سحری کی تقریب میں پی ایف یو جے یو اے ای زون کے اہم عہددران و ممبران نے شرکت کی، سحری کی تقریب، فورم کے اجلاس میں تبدیل، باڈی میں اہم تبدیلیاں ۔۔۔فورم کو مزید متحرک کرنے کا عزم

muhammad ali محمد علی پیر 4 جون 2018 20:23

پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے یو اے ای چیپٹر  کے ممبران ..
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جون 2018ء) پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے یو اے ای چیپٹر کے ممبران کے اعزاز میں 92نیوز یو اے ای کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود کی جانب سے ایک پر تکلف سحری کا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی ایف یو جے یو اے ای زون کے اہم عہددران و ممبران نے شرکت کی۔ سحری کی تقریب، فورم کے اجلاس میں تبدیل، باڈی میں اہم تبدیلیاں ۔

۔۔فورم کو مزید متحرک کرنے کا عزم۔۔۔ تفصلات کے مطابق 92نیوز یو اے ای کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود کی جانب سے پی ایف یو جے یو اے ای زون کے ممبران کے اعزاز میں پر تکلف سحری کا اہتمام کیا گیا۔سحری کی تقریب فورم اجلاس میں تبدیل فورم باڈی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے۔ پی ایف یو جے یو اے ای زون کے نئے صدر کے لیے عبدالرحمن رضا اور جنرل سیکٹریری کے لیے معروف خاتون صحافی عطیہ مصطفی کا نام اکثریت رائے اور مشاورت سے فائنل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ کے سابق صدر پی ایف یو جے یو اے ای زون ارشد محمود رانا کو چئیرمین مجلس عاملہ،معروف بزرگ صحافی طارق ندیم شیخ کو فنانس سیکریٹری جبکہ سینئر صحافی قدیر احمد صدیقی کو سینئر نائب صدر اور حقائق نیوز کے حافظ عبدالروف کو سیکریٹری اطلاعات،سید مدثر خوشنود کو چیف کوآرڈینیٹر،سجاد اکبر خان کو نائب صدر دوئم جبکہ *معروف صحافی ثواب گل کو نائب صدر اول*،اعجاز گوندل کو جوائنٹ سیکریٹری،راجہ عبید خان،رضوان عباسی،عاشر عظیم، کمیرہ مین صلاح الدین کو ممبر بورڈ آف مجلس عاملہ منتحب کر لیا گیا ہے۔

بعد ازاں میزبان سید مدثر خوشنود کی جانب سے،ممبران کی سحری میں پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی اور عرب حلوے سے نو منتخب صدر عبدالرحمن رضا اور باقی عہددران کا منہ میٹھا کروایا گیا۔ اس موقع پر پی ایف یو جے کے مرکزی صدر رانا محمد عظیم جو مکہ مکرمہ عمر کی سعادت کے لیے موجود ہیں کو فون پر فیصلہ سے اگاہ کیا گیا اور ان کا اعتماد حاصل کیا گیا۔

اسی طرح نومنتخب جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے یو اے ای زون عطیہ مصطفی،سابق سیکریٹری اطلاعات رضوان عباسی اور راجہ عبیدالرحمن کو بھی پاکستان فون کرکے اعتماد میں لیا گیا۔ تمام عہددران نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور یو اے ای کے مقامی قوانین کا مکمل احترام کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :