ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائیاں

لاکھ 30 ہزار کے جرمانے کئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 29افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

پیر 4 جون 2018 23:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ صیام میں مارکیٹوں بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے کئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 29۔

(جاری ہے)

افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بتا یا گیا کہ مارکیٹوں اور بازاروں کے باقاعدگی سے وزٹس کرکے کھانے پینے کی اشیاء مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں مجسٹریٹس کی کارکردگی واضح نظر آنی چاہئے اور ان کے چھاپوں سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہئے بعض پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ سے آگاہ رکھا جائے۔